اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: کووڈ-19 کے دور میں اسٹیشنری صنعت بھی متاثر

کووڈ-19 کے دور میں مختلف صنعتوں کی طرح اسٹیشنری اور کتابوں کا کاروبار بھی متاثر ہوا ہے۔

بارہ بنکی: کووڈ-19 کے دور میں اسٹیشنری صنعت بھی مزید متاثر
بارہ بنکی: کووڈ-19 کے دور میں اسٹیشنری صنعت بھی مزید متاثر

By

Published : Jan 21, 2021, 8:04 PM IST

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں اسکول بند ہونے اور تعلیم و تدریس کا کام آن لائن ہونے کی وجہ سے کاپی، کتاب اور دیگر اسٹینری کی فروخت 70 فیصد تک کم ہو گئی ہے۔ اس کی وجہ سے اسٹیشنری کے کاروباریوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔

بارہ بنکی: کووڈ-19 کے دور میں اسٹیشنری صنعت بھی مزید متاثر

بارہ بنکی شہر کے اسٹیشنری کاروباریوں کے مطابق یہ پہلی دفعہ ہے جب انہیں اس صنعت میں ذرہ بھی منافہ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سیشن میں کتابوں کی معمولی فروخت تو ہوئی تھی، لیکن سال بھر بکنے والی کاپی، پین، پینسل سمیت دیگر اسٹیشنری کی فروخت 70 فیصد تک متاثر ہوئی ہے۔

دوکانداروں کے مطابق اسکولوں کے بعد اسٹیشنری کی سب سے زیادہ فروخت دفتروں میں ہوتی ہے، لیکن لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد بھی فروخت میں تیزی نہیں آ رہی ہے۔ وہیں، لاک ڈاؤن کے دوران آفس اسٹیشنری کی فروخت صفر تھی۔

اسٹیشنری دکانوں میں کاپی، کتابوں کے علاوہ اسکولوں میں ہونے والی کریکوکلم ایکٹیویٹیز کی اشیاء کی فروخت سے بھی کافی منافہ ہوتا ہے، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ کریکوکلم ایکٹیویٹیز کی اشیاء کی فروخت پر زیادہ اثر نہیں پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی: پولیس نے انسانیت کی منفرد مثال پیش کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details