اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجا مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی پر ایس ٹی حسن کا بیان - ایس ٹی حسن کا بیان

رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ 'راجا مہندر پرتاپ سنگھ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو کچھ ایک ایکڑ زمین دی تھی جس پر پارک بنا ہوا ہے بی جے پی کے لوگ سمجھ رہے ہیں کہ پوری یونیورسٹی کی زمین راجا مہندر پرتاپ سنگھ نے دی تھی۔

راجا مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی پر ایس ٹی حسن کا بیان
راجا مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی پر ایس ٹی حسن کا بیان

By

Published : Sep 15, 2021, 7:41 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں راجا مہندر پرتاپ سنگھ کے نام سے بنائی جانے والی یونیورسٹی کی سنگ بنیاد کے بعد مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'راجا مہندر پرتاپ سنگھ کا بھارتیہ جنتا پارٹی سے کوئی مطلب نہیں ہے بی جے پی صرف اس نام کو بھنا رہی ہے اور بی جے پی کے لوگ گمراہ ہو رہے ہیں۔'

ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے مزید کہا کہ 'راجا مہندر پرتاپ سنگھ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو کچھ ایک ایکڑ زمین دی تھی جس پر پارک بنا ہوا ہے بی جے پی کے لوگ سمجھ رہے ہیں کہ پوری یونیورسٹی کی زمین راجا مہندر پرتاپ سنگھ نے دی تھی۔

راجا مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی پر ایس ٹی حسن کا بیان

انہوں نے کہا کہ 'علی گڑھ یونیورسٹی کو نوابوں نے زمین اور پیسہ دیا تھا۔' بتا دیں کہ یہ وہی راجہ مہندر پرتاپ سنگھ ہے جنہوں نے اٹل بہاری واجپائی کو متھرا لوک سبھا سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: علی گڑھ: وزیراعظم نے مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی اور ڈیفنس کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھا

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ریاستی گورنر آنندی بین پٹیل نے علی گڑھ میں راجا مہندر سنگھ پرتاپ سنگھ نام سے یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔ راجا مہیندر پرتاپ سنگھ کے نام سے علی گڑھ میں بنائی جائے والی یونیورسٹی تقریباً 92 ایکڑ میں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details