اردو

urdu

ETV Bharat / state

Danish Azad on UP Madarsa Board: یوپی مدرسہ بورڈ کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں - یوپی مدرسہ بورڈ نے ڈیجیٹل ایپلیکیشن کا آغاز کیا۔

یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنؤ کی تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے حکومت مختلف اقدامات کررہی ہے۔ اسی حوالے سے آج ایک ڈیجیٹل اپلیکیشن ایم ای ایل اے(میلا) کو لانچ کیا ہے۔ UP Madarsa Board of Education Lucknow

یوپی مدرسہ بورڈ کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے دیگر اقدامات
یوپی مدرسہ بورڈ کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے دیگر اقدامات

By

Published : Jul 7, 2022, 5:25 PM IST

اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنؤ نے مدرسہ بورڈ کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو دیگر انعامات سے نوازا ہے۔ اس علاوہ مدرسہ تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے ایک ڈیجیٹل اپلیکیشن ایم ای ایل اے(میلا) کو بھی لانچ کیا ہے۔ UP Madarsa Board launches digital application

اس حوالے سے اتر پردیش حکومت میں حج اوقاف کے وزیر مملکت دانش آزاد نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں بتایا کہ مدرسہ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ریاستی حکومت کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت کی دوسری مدت کار کے 100 دن مکمل ہونے سے قبل ہی مدرسہ کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل اپلیکیشن لانچ کر دیا ہے اور آنے والے 6 ماہ میں مدارس کے نصاب میں بھی بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی جس میں ملک کے لیے قربانی دینے والے عظیم مجاہدین آزادی کی حیات و خدمات بھی پڑھائی جائیں گی۔ UP Madarsa Board of Education Lucknow

ویڈیو

مزید پڑھیں:

دانش آزاد نے کہا کہ مدرسہ بورڈ کے سسٹم میں جو بھی خامیاں ہیں ان کو دور کیا جائے گا۔ طلبا و طالبات کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہونے دی جائے گی اور نصف جولائی تک مدرسہ بورڈ کے نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔ سبھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details