ڈی ایم نے کسان اسکیم کے سلسلے میں اپیل کی ہے کہ بھارتی حکومت نے 60 سال کی عمر مکمل کرنے والے کسانوں کو 3000 روپہ ماہانہ پنشن مہیا کرنے کے مقصد سے پردھان منتری کسان ماندھن یوجناشروع کی ہے۔
کسان اس اسکیم کا مزید فائدہ اٹھائیں اور اس اسکیم کے بارے میں ضلع کے زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں کو راغب کرائیں۔
کسانوں کے لئے ماہانہ پنشن اسکیم شروع اور اس اسکیم کے مقاصد اور اغراض کو پورا کرنے کے لیے محکمہ زراعت اس کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو معلومات فراہم کرائیں۔
ساتھ ہی اس سلسلے میں عہدیداروں کے ذریعہ ایک پر کشش ویڈیو تیار کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ متعلقہ ویڈیوز دیکھ کر، ضلع کے کسان بھائی حکومت کی اس اہم اسکیم کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔