اردو

urdu

بجنور میں آروگیہ میلہ کی شروعات

وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پرائمری ہیلتھ سینٹر پر ہر اتوار کو لگنے والے آروگیہ میلے کی شروعات کر دی ہے۔

By

Published : Feb 2, 2020, 10:25 PM IST

Published : Feb 2, 2020, 10:25 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:34 PM IST

بجنور میں آروگیہ میلہ کی شروعات
بجنور میں آروگیہ میلہ کی شروعات


اترپردیش کے بجنور میں وزیراعظم جن آروگیہ اسکیم کے تحت اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پرائمری ہیلتھ سینٹر پر اب ہر اتوار کو لگنے والے آروگیہ میلے کی شروعات کر دی ہے۔

جس کے تحت سرکاری ڈاکٹروں کے ذریعے ہر اتوار کو مریضوں کی صحت کی جانچ کی جائے گی، جس میں غریب پریوار اپنا علاج مفت میں کرا سکیں گے۔ اس اسکیم کے تحت دوائیاں بھی مفت دی جائیں گی۔

بجنور میں آروگیہ میلہ کی شروعات۔ویڈیو

وہیں یوپی کے ضلع بجنور تھانہ سیوہارہ میں واقع پرائمری ہیلتھ سینٹر پر آروگیہ میلے کی آج شروعات کی گئی جس میں کثیر تعداد میں مریض اپنے چیک اپ کے لیے سینٹر پہنچے جہاں اسکیم میں شامل ڈاکٹروں نے مریضوں کا چیک اپ کرکے مفت میں دوائیاں بھی مہیا کرائیں۔

بجنور میں آروگیہ میلہ کی شروعات

حکومت کی کوشش ہے کی غریب کو اس اسکیم کے تحت بہتر علاج اور دوائیاں مہیا کرائی جائیں جس سے اسے قرض میں مبتلا نہیں ہونا پڑے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 10:34 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details