اترپردیش کے مرادآباد سونک پور اسٹیڈیم پہنچے بھارتی اولمپک سنگھ کے خزانچی اور اترپردیش اولمپک سنگھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اندیشور پانڈے نے میڈیا سے بات کی۔
'ہر بلاک سطح پراسٹیڈیم بنائےجائیں گے' انھوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے کئی منصوبے چلا رہی ہے۔ ان منصوبوں کا فائدہ کھلاڑیوں کو اٹھانا چاہیے۔اندیشور پانڈے نے کہا کہ 'کھیل چلا گاؤں' منصوبے کے تحت ہر بلاک سطح پر بچوں کے کھیل کے لئے اسٹیڈیم بنائے جائیں گے۔ ان اسٹیڈیم کو بنائےجانےکے لئے حکومت تقریبا پانچ سے دس کروڑ روپیے تک دے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹوکیو اولمپک: روی کمار پہنچے فائنل میں، سِلور میڈل یقینی
بلاک سطح پر اسٹیڈیم بنائے جانے سے گاؤں کے بچوں میں چھپے کھیلوں کی قابلیت نکھر کر سامنے آئے گی۔ انھوں نے نیشنل کھلاڑی سے متعلق کہا کہ اگر کوئی نیشنل کھلاڑی ہے اور اس نے بھارت کے لئے میڈل جیتا ہے تو کسی بھی سرکاری محکمے میں اس کو آسانی سے نوکری مل جاتی ہے۔ آج تک ایسا کبھی نہیں ہوا کسی بھی میڈل حاصل کیے ہوئے کھلاڑی نے گولڈ میڈل جیتا ہو اور اس کو سرکاری محکمہ میں نوکری نہ ملی ہو۔
انھوں نے کہا کہ 'ہمیں اپنے بچوں میں کھیلوں کے لئے بیداری پیدا کرنی چاہیے جس سے کہ ہمارے ملک کو اچھے کھلاڑی مل سکیں اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔'