کانپور انکاؤنٹر معاملے میں جاری تفتیش کے دوران منگل کی رات کانپور کے ایس ایس پی نے چوبے پور پولیس اسٹیشن کے تمام 68 پولیس اہلکاروں کو لائن حاضر کرتے ہوئے بڑی کارروائی کی ہے۔
اس سے قبل، ریاستی حکومت نے منگل کی شب ایس ٹی ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اننت دیو کا بھی تبادلہ کردیا گیا ۔ دیو پر وکاس دوبے کے ساتھ مبینہ تعلقات کا الزام ہے۔
دراصل چوبے پور پولیس اسٹیشن کے پولیس اہلکاروں پر مجرم وکاس دوبے کا ساتھ دینے کا الزام ہے۔ وکاس دوبے سے متعلق پولیس بڑے پیمانے پر تحقیقات کر رہی ہے۔
بتادیں کہ 8 پولیس اہلکاروں کی موت کے بعد چوبےپور پولیس پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔
آئی جی نے بھی تھانہ چوبے پور کی شمولیت کو مشکوک مانتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا ہے۔ اس وجہ سے تمام پولیس اہلکار کو منگل کی رات دیر گئے ایس ایس پی دنیش کمار پی نے 68 پولیس اہلکار کو لائن حاضر کر دیا۔
واضح رہے کہ 'ضلع کانپور میں پانچ روز قبل انعامی بدمعاش وکاس دوبے کو پکڑنے گئی پولیس پر وکاس نے حملہ کر آٹھ پولیس جوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جس کے بعد سے پولیس برابر وکاس کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔'