جونپور کے پنجابی مارکیٹ میں ہوئی ایک میٹنگ میں شری گنپتی پوجا مہا سمیتی ٹرسٹ کی نئی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ خاص بات یہ ہے کہ اس کمیٹی میں مسلمانوں کو بھی سرپرستوں میں شامل کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ کورونا وائرس کے دوران تنظیم کے ذریعہ کی گئی سماجی خدمات کے حوالے سے کارکنوں کی گلپوشی کر کے حوصلہ افزائی کی گئی۔
شری گنپتی پوجا مہا سمیتی ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ پنڈت اودھیش چترویدی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تنظیم کے جن سابق سرپرستوں کا انتقال ہوا ہے، ان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ شری گنپتی پوجا مہا سمیتی ٹرسٹ میں تمام مذاہب کے لوگ شامل ہیں اور ہم ساتھ رہ کر کام کرتے ہیں۔