اردو

urdu

ETV Bharat / state

گائیڈلائن پر عمل کرتے ہوئے پیغمر اسلام کے پیغامات کو عام کریں - عید میلاد النبی

لکھنؤ عید گاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی نے بیان جاری کرکے عید میلاد النبی کی اہل وطن کو مبارکباد پیش کی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ کووڈ 19 گائیڈلائن پر عمل کریں۔

لکھنؤ عید گاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی
لکھنؤ عید گاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی

By

Published : Oct 30, 2020, 7:14 PM IST

عید میلاد النبی کے موقع پر مولانا خالد رشید فرنگی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ کووڈ 19 گائیڈلائن پر عمل کرتے ہوئے پیغمبر اسلام کی تعلیمات کو عام کریں۔

انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کائنات کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں۔ ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ان کے پیغامات کو دوسروں تک پہنچانا چاہیے۔

مولانا فرنگی نے کہا کہ اس بار کورونا وائرس کے سبب 12 ربیع الاول کے دن نہ جلوس نکالا جا سکا اور نہ ہی سابقہ سالوں کی طرح عید میلاد النبی منعقد کی گئی لیکن کورونا سے بچنا بھی نہایت ہی ضروری ہے۔

عید گاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی کی مبارکباد


قابل ذکر ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے جلوس محمدی نکالنے کی اجازت نہیں دی۔ حالانکہ ذمہ داران کا کہنا تھا کہ ہم کووڈ 19 گائیڈلائن کے تحت جلوس نکالیں گے اور جو بھی ہدایات دی گئی ہیں، ان پر عمل کریں گے۔ باوجود اس کے انہیں اجازت نہیں دی گئی۔ اسی کے مدنظر لکھنؤ میں آج ہر جانب خاموشی طاری رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details