اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسپریئرز کی طلب میں اضافہ - بارہ بنکی کاشت کاری

کورونا وائرس کے پیش نظر جب سے سینیٹائیزیشن کے کام میں اضافہ ہوا ہے تب سے کاشتکاری میں استعمال ہونے والے اسپرئیرس کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

کاشتکاری میں استعمال ہونے والے اسپریئرز کی ڈمانڈ میں اضافہ
کاشتکاری میں استعمال ہونے والے اسپریئرز کی ڈمانڈ میں اضافہ

By

Published : Jul 22, 2020, 10:49 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں اب تک جن اسپرئیرس کا استعمال صرف اور صرف کاشتکاری کے کام میں ہوتا تھا اب سینیٹائیزر کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔

کاشتکاری میں استعمال ہونے والے اسپریئرز کی ڈمانڈ میں اضافہ۔ ویڈیو

بارہ بنکی میں ان سے متعلق مشین اور اوزار فروخت کرنے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ کرونا وائیرس کے خطرات کے بعد سے ان اسپرئیرس کی فروخت میں 25 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔

سرکاری ہسپتالوں، بلدیہ اور عام آدمی بھی ان اسپرئیرس کو خرید رہے ہیں جبکہ اس سے قبل تک ان اسپرئیرس کا استعمال صرف اور صرف کاشت کے کاموں میں ہوتا تھا۔

25 فیصد فروخت میں اضافے کے اعداد و شمار دکانداروں کے اپنے ہیں ان کے مطابق بلدیات نے سیدھے کمپنیوں سے بھی ان کی خریداری کی ہے۔ بازار میں اس وقت مختلف قسم کے اسپرئیرس 600 روپے سے لے کر 10 ہزار روپے کی قیمت سے زیادہ تک کے ہیں لیکن حیران کن بات یہ ہے اتنی فروخت میں اضافہ ہونے کے بعد بھی دوکاندار مطمعین نہیں ہیں۔

ان کے مطابق جس سینیٹائیزر کا چھڑکاؤ اس سے کیا جا رہا ہے اس کی وجہ سے یہ زیادہ خراب ہو رہے ہیں کیوں کہ ان کو کاشت کے کام کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details