اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے کوچیز اور کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازا - قومی دارالحکومت دہلی

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (SAI) نے قومی راجدھانی دہلی کےجواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک تقریب میں 162 کھلاڑیوں اور 84 کو چیز کو اعزازات سے نوازا گیا۔

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے کوچیز اور کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازا
اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے کوچیز اور کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازا

By

Published : Nov 18, 2021, 10:16 PM IST

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (SAI) نے قومی دارالحکومت دہلی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک تقریب میں 162 کھلاڑیوں اور 84 کو چیز کو قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پہلے ادارہ جاتی (انسٹیوشنل) اعزازات سے نوازا۔ اس دوران بطور انعام 85.02 لاکھ روپے نقد بھی دیئے گئے۔ اس تقریب میں وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر اور وزیر مملکت برائے کھیل نسیت پرمانک موجود تھے۔

اس موقع پر وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا، "میں ان تمام کھلاڑیوں اور کوچوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہیں اعزازات سے نوازا گیا۔ ہر کھلاڑی اپنی نسل کے لیے ایک تحریک ہے۔

ایوارڈز کی کیٹیگریز میں 'آؤٹ اسٹینڈنگ' ایوارڈ (قومی سطح کی کامیابیوں کے لیے) اور بہترین ایوارڈ (بین الاقوامی سطح کی کامیابیوں کے لیے) شامل ہیں۔

ایوارڈز میں 2016 سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف کھیل پروتسہان یوجنا کے تحت SAI کے کھلاڑیوں اور کوچز کی شاندار کارکردگی کو دیکھا گیا۔ اس طرح یہ ایوارڈز 2016-17، 2017-18، 2018-19 اور 2019-20 کے لیے دیے گئے۔

ٹھاکر نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل قومی تعلیمی پالیسی کا ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا، "جب کسی طالب علم کی کھیلوں کی کامیابیوں کا اس کے اسکول میں اعلان کیا جاتا ہے، تو یہ دوسرے طلباء کو تعلیم سے آگے دیکھنے اور اپنی زندگی میں کھیلوں کو شامل کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ ایک کھلاڑی کی طاقت ہے۔
انہوں نے کہا، “مجھے خوشی ہے کہ کھیل قومی تعلیمی پالیسی کا ایک لازمی حصہ بن چکے ہیں اور اب یہ ہر طالب علم کی زندگی کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: سماج وادی پارٹی نے نئے ووٹر کی لسٹ بی ایل او کے حوالے کی



سلیکشن کمیٹی میں SAI کے سینئر حکام اور نامور کھلاڑی شامل ہیں جنہیں SAI کے مختلف نیشنل سینٹرز آف ایکسیلنس کے علاقائی ڈائریکٹرز سے موصول ہونے والی نامزدگیوں سے منتخب کیا گیا ہے۔

پرمانک نے کہا، 'آزادی کے امرت مہوتسو سال میں یہ ایوارڈز دینے کا یہ ایک شاندار موقع ہے، 'میں تمام جیتنے والوں کی کامیابی کی خواہش کرتا ہوں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details