اردو

urdu

ETV Bharat / state

'معاشی ترقی کے لیے کھیل ضروری' - یونیورسٹی کے کھلاڑی حصہ لے رہے

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں 5 روزہ خاتون کھو کھو مقابلہ کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس مقابلہ میں شمالی ہند کی 7 ریاستوں کی 34 یونیورسٹی کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

بارہ بنکی میں 5 روزہ خاتون کھو کھو مقابلہ کا آغاز

By

Published : Nov 23, 2019, 7:31 PM IST

اس برس شمالی حلقے کے مقابلہ کی ذمہ داری ایودھیا کے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اودھ یونیورسٹی کو ملی ہے۔

بارہ بنکی کے کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں ہو رہے اس مقابلہ میں 34 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

بارہ بنکی میں 5 روزہ خاتون کھو کھو مقابلہ کا آغاز

ناک آوٹ بیس لیگ پر مبنی اس مقابلہ میں ہر زون سے چار چار ٹیمیں نکلیں گی۔ جن کے درمیان نیشنل مقابلہ ہوگا۔

مقابلہ کا افتتاح اودھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر منوج دکشت اور اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کی ایکزوکیٹو ڈائریکٹر رچنا گوول نے کیا۔

افتتاحی میچ دہلی اور پنجاب یونیورسٹی کے درمیان کھیلا گیا۔

مقابلے کا فائنل 27 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

اس موقع پر کھیل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اودھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر منوج دکشت نے کہا کہ 'ملک کی معاشی ترقی کے لئے کھیلوں کا ہونا ضروری ہے۔ کوئی بھی ملک ہو کھیل میں آگے ہوئے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details