میرٹھ:اترپردیش کے ضلع میں شادی خانہ کی تقریب اس وقت ماتم میں بدل گئی جب ایک بے قابو تیز رفتار گاڑی شادی کے ہال میں داخل ہو گئی۔اس واقعے میں تین لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 14 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ دراصل جانی تھانہ علاقہ میں پربھات کی شادی کی تقریب کیتھولی گاؤں کے دھیر سنگھ کی بیٹی پریا کے ساتھ شادی ہال میں منعقد ہو رہی تھی۔ اس دوران شادی ہال کے سامنے باراتی ڈی جے پر رقص کر رہی تھے۔ اسی دوران میرٹھ سے آنے والی ایک تیز رفتار کار باراتیوں کو کچلتے ہوئے آگے نکل گئی ۔اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی ۔
دولہے کے بہنوئی وکاس ولد اومکار اور کزن ورون ولد روی کرن ساکنہ سیسولا خورد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ہسپتال لے کے دوران ایک شخص کی موت ہوگئی۔زخمیوں کو نزدگی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دو لوگوں کی حالت تشویشناک بتاجاتی ہے۔ اطلاع ملتے ہی سی او برجیش سنگھ اور ایس او جانی بھی موقع پر پہنچ گئے۔ دونوں نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔لوگوں نے گاڑی کے ڈرائیور کو پکڑ کر پٹائی کردی ۔پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔