اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثات سے بیداری کے لیے تقریری مقبلہ - Nititin gadkari

وزارت برائے نقل و حمل نے محکمہ تعلیم کے تعاون سے سیکٹر 6 نوئیڈا کے اندرا گاندھی آرٹ سینٹر میں بعنوان 'روڈ سیفٹی ایک چیلنج' کے عنوان سے ضلعی سطح پر ایک تقریری مقابلے کا انعقاد کیا۔

سڑک حادثات سے بیداری کے لیے تقیری مقبلہ
سڑک حادثات سے بیداری کے لیے تقیری مقبلہ

By

Published : Dec 2, 2019, 4:30 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے مختلف اسکولوں سے درجہ 9 سے12 ویں جماعت کے 142 طلبا نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔

سڑک حادثات سے بیداری کے لیے تقیری مقبلہ

مقابلے میں پہلی پوزیشن گریٹر نوئیڈا کے آکسفورڈ گرین پبلک اسکول کی کماری ہمانی نے حاصل کی۔ دوسرے نمبر پر راگھو گلوبل اسکول کی طالب علم کشش چودھری اور تیسری پوزیشن پر اتراکھنڈ پبلک اسکول کے آیوش جوشی رہے۔

مقابلے کے فاتحین کے علاوہ ، آٹھ دیگر شرکا کو بھی غازی آباد میں منعقدہ ڈویژنل تقریری مقابلہ میں حصہ لینے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

سڑک حادثات سے بیداری کے لیے تقیری مقبلہ

مقابلے میں اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والون کو بالترتیب 21،000 ، 11000 اور 7000 کی رقم دی جائے گی۔

اس پروگرام کا آغاز ڈپٹی ٹرانسپورٹ کمشنر میرٹھ سنجے ماتھر نے کیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ہمیش تیواری ، اجے مشرا ، پرشانت تیواری اور ڈاکٹر جیوتی مشرا اور محکمہ تعلیم سے ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر ڈاکٹر نیرج پانڈے اور سرکاری گرلز انٹر کالج کی پرنسپل ہیملتا موجود تھیں۔

سڑک حادثات سے بیداری کے لیے تقیری مقبلہ

سڑک کی حفاظت کے شعبہ میں کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم ٹریکس کی جانب سے رجنی گاندھی اس پروگرام کا حصہ تھیں۔

مقابلے میں ، جج کا کردار مسٹر اپرنا ، رامگنا پبلک اسکول سیکٹر 50 نوئیڈا کی پرنسپل ، برہمنند پبلک اسکول نوئیڈا کی پرنسپل مسز نینا اور گریٹر نوئیڈا کے گورنمنٹ ہائی اسکول کی پرنسپل مسز وبھا نے ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details