ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں 'آل انڈیا محمدی مشن' کے قومی صدر سید ایوب اشرف نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ کورونا وائرس کو ختم کرنے کی ذمہ داری صرف ہماری نہیں ہے، ہم سے کہیں زیادہ ذمہ داری سرکار کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکار نے پہلے ہی دکان، بازار، سنیما گھروں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے ایسے میں ہمیں امید ہے کہ جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی نکالنے کی اجازت دی جائے گی۔
سید ایوب اشرف نے کہا کہ 'ایک طرف ہم شریعت کے پابند ہیں، تو وہیں دوسری جانب آئین کے مطابق ہمیں چلنا ہے اور حکومت کے جو بھی احکامات ہیں ہم اس کے پابند رہیں گے، کیوں کہ ہم سرکار سے بغاوت کرکے کسی طرح کا جلوس نہیں نکالنا چاہتے'۔
انہوں نے سرکار کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ عید میلاد النبی میں جلوس نکالنے کی اجازت دی جائے۔