مرادآباد: حکومت کی جانب سے غریب، بے سہارا اور معذوروں کے لیے مختلف منصوبوں کا اعلان کیا جاتا ہے لیکن ان زمینی سطح پر دیکھا جائے تو منصوبے سے متعلق اعلانات کھوکھلے دکھائی دیتے ہیں۔
جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں اترپردیش میں مرادآباد تھانہ پاک بڑا علاقے کے گاؤں راجن پور کلاں کی۔ یہاں رہنے والے محمد نظر کے سات بچے ہیں۔ ان کے 4 بچے معذور ہیں جو دیکھ نہیں سکتے۔
چار نابینا بچوں کے والد محمد نظر نے بتایا کہ ’میرے چار بچے پیدائش سے دیکھ نہیں سکتے، جہاں تک ممکن ہوسکا، علاج کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اچھے ہسپتال میں علاج کے لیے ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔
محمد نظر کی نابینا لڑکی نے بتایا کہ اس نے آٹھویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے لیکن غریبی کی وجہ سے وہ اپنی تعلیم کو جاری نہیں رکھ سکی۔ گل افشاں نے بتایا کہ وہ پڑھ لکھ کر ٹیچر بننا چاہتی ہے تاکہ وہ دیگر نابینا و معذور بچوں کو پڑھا سکیں۔