ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس کینٹ ریلوے اسٹیشن پر گجرات کے سورت سے خصوصی ٹرین مزدوروں کو لے کر پہنچی۔ جہاں پر پولیس اہلکار سمیت کئی عملہ موجود تھے اور تھرمل اسکریننگ کے ذریعے درجہ حرارت کی پیمائش ہوئی۔ اس کے ساتھ احتیاطی اقدامات کے ساتھ مزدوروں کو گھر روانہ کیا گیا۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مزدوروں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ریلوے انتظامیہ نے ایک بار کھانا دیا ہے اور اور ٹکٹ میں بھی اضافی رقم لیا ہے۔
مزدوروں کی خصوصی ٹرین وارانسی پہنچی - لاک ڈاؤن
اترپردیش کے شہر وارانسی میں 12 سو مزدور خصوصی ٹرین کے ذریعے گجرات کے سورت سے وارانسی کے کینٹ اسٹیشن پر پہنچے، جہاں پر ضلع انتظامیہ اور ریلوے نے تھرمل اسکریننگ کیا اور کورونا وائرس سے بچنے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس دوران مزدوروں کی تفصیل درج کی گئیں اور خصوصی بسوں کے ذریعے ان کو گھر پہنچانے کا انتظام کیا گیا۔
مزدوروں کی خصوصی ٹرین وارانسی پہنچی
مزدوروں نے مزید بتایا کی وہ بھوک پیاس سے بے چین ہیں۔ ریلوے انتظامیہ نے کوئی توجہ نہیں دیا۔ بنارس سے بس کے ذریعے مزدوروں کو گھر پہنچانے کے انتظامات کیے گئے ہیں جو مشتبہ مریض ہیں ان کو قرنطنیہ مرکز میں رکھا گیا ہے۔