اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: نگر نگم میں خصوصی ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام - نگر نگم کے ایڈیشنل میونسپل کمشنر

ضلع میرٹھ نگر نگم کے ٹاؤن ہال میں ویکسینیشن کیمپ لگایا گیا۔ اس ویکسینیشن کیمپ میں پہلے روز 132 ملازمین نے ویکسین لگوایا۔

میرٹھ: نگر نگم میں خصوصی ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام
میرٹھ: نگر نگم میں خصوصی ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام

By

Published : Jun 17, 2021, 7:11 AM IST

Updated : Jun 17, 2021, 9:38 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے نگر نگم ملازمین کو ویکسینیشن کے لیے نگر نگم کے ایڈیشنل میونسپل کمشنر کا حکم چرچہ کا موضوع بن گیا ہے۔

دراصل میرٹھ نگر نگم کی ایڈیشنل کمشنر شردھا سانڈلیان نے ویکسین نہ لگوانے والے نگم کے ملازمین کی تنخواہ روکنے کا فرمان جاری کیا تھا جس کے بعد نگم افسران نے سی ایم او سے بول کر نگر نگم ملازمین کے لیے ٹاؤن ہال میں خصوصی ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام کروایا۔

میرٹھ: نگر نگم میں خصوصی ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام

میرٹھ نگر نگم کے ٹاؤن ہال میں لگائے گئے ویکسینیشن کیمپ میں جہاں پہلے روز 132 ملازمین نے ٹیکہ لگوایا۔ کیمپ میں ٹیکہ لگوانے والوں میں زیادہ تر تعداد 45 برس سے کم عمر والے ملازمین کی تھی۔

ویکسینیشن کے دوران ملازمین کا کہنا تھا کہ 'تنخواہ روکنے کے بجائے اگر پہلے ہی اسی طرح کے کیمپ لگا دئے جاتے تو اعلی افسران کو اس طرح کے فرمان جاری کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔'

میرٹھ: نگر نگم میں خصوصی ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام

میرٹھ میں نگر نگم کے اعلی افسران کے فرمان سے جہاں نگم کے ملازمین میں تنخواہیں روکے جانے کو لے کر بے چینی دیکھی گئی۔ وہیں وہ ویکسین لگوا کر کافی خوش نظر آئے اور اب وہ دوسرے لوگوں کے لئے بھی اسی طرح کے کیمپوں کا اہتمام کرائے جانے کی بات کہہ رہے ہیں۔

Last Updated : Jun 17, 2021, 9:38 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details