اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: جمعرات کو پہنچے گی مزدوروں کی اسپیشل ٹرین - barabanki news

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں جمعرات کو 40 روز بعد پہلی دفعہ کوئی سواری یا گاڑی کی آمد ہونے والی ہے کیونکہ یہاں آندھرا پردیش سے مزدوروں کی اسپیشل ٹرین جمعرات کی صبح 6 بجے بارہ بنکی ریلوے اسٹیشن پہنچ رہی ہے۔

جمعرات کو پہنچے گی مزدوروں کی اسپیشل ٹرین
جمعرات کو پہنچے گی مزدوروں کی اسپیشل ٹرین

By

Published : May 6, 2020, 3:33 PM IST

اس ٹرین میں بارہ بنکی اور اطراف کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے کئی مزدور سوار ہیں، اس تعلق سے انتظامیہ نے اسٹیشن پر تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

واضح رہے کہ 23 مارچ کے بعد سے بارہ بنکی ریلوے اسٹیشن پر ہونے والی معمول کی گہما گہمی مکمل طور سے تھمی ہوئی ہے، حالانکہ اس اسٹیشن سے مال گاڑیاں تو گزری ہیں لیکن مسافر بردار ٹرین پہلی مرتبہ آرہی ہے۔

جمعرات کو پہنچے گی مزدوروں کی اسپیشل ٹرین

جمعرات کے روز اسٹیشن پہنچنے کے بعد ان مزدوروں کو پلیٹ فارم نمبر ایک پر اترنا ہے اور پلیٹ فارم پر انتظامیہ کی جانب سے تمام انتظامات اور حفظان صحت کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

مزدوروں کی اسپیشل ٹرین میں سوار مزدودوں کی آمد سے بھیڑ بڑھنے کے پیش نظر چند جگہوں کی بیریکیڈنگ کی گئی ہے اور سوشل ڈسٹنس پر عمل کرانے کے لیے پلیٹ فارم پر ہر ایک میٹر کی دوری پر نشان بھی بنائے جارہے ہیں۔

اس تعلق سے آر پی ایف کے ڈیویزنل کمانڈر ابھیشیک کمار نے ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا ہے اور اپنے اہلکاروں کو ضروری ہدایات دی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details