ضلع انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق پہلی خصوصی ٹرین گورکھپور اسٹیشن کے لیے دو بجے روانہ ہوگی جب کہ دوسری ٹرین آج رات دو بجے بلیا اسٹیشن کے لئے روانہ ہوگی۔
مراٹھواڑہ سے اتر پردیش کے لیے چار خصوصی ٹرینیں چلیں گی - اترپردیش کے لیے خصوصی ٹرین
اتر پردیش کے درماندہ مزدوروں کو نکالنے کے لیے بدھ کو مراٹھواڑہ علاقے سے اتر پردیش کے لیے چار خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
مراٹھواڑہ سے اتر پردیش کے لیے چار خصوصی ٹرینیں چلیں گی
انہوں نے کہا کہ اناؤ کے لئے سب سے پہلی ٹرین جمعرات کو دو بجے روانہ ہوگی اور دوسری ٹرین آگرہ کے لیے روانہ ہو گی۔
واضح رہے کہ 7 مئی کو اورنگ آباد سے بھوپال کے لئے پہلی خصوصی ٹرین چلائی گئی تھی، جبکہ 10 اور 12 مئی کو جالنہ اسٹیشن سے اترپردیش کے لئے دو دیگر خصوصی ٹرینیں روانہ ہو ئی تھیں ۔