لکھنؤ:لکھنو کے گنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے صدر ڈاکٹر کوثر عثمان ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے تمام ڈاکٹرز کو مبارکباد پیش کی اور بتایا کہ ڈاکٹر سماج کا بے لوث خدمت گار ہوتا ہے۔ کووڈ وبا کی دوسری لہر میں اترپردیش میں 79 ڈاکٹرز کی موت ہوئی۔ اس کے باوجود ڈاکٹروں کا جذبہ خدمت لائق ستائش رہا۔
Talk with dr kausar usman : ہمدردی اور محبت کے ساتھ علاج کرنے کی ضرورت - یوپی میں 79 ڈاکٹر ہلاک ہوئے
یکم جولائی کو پورے ملک میں قومی یوم اطباء یعنی نیشنل ڈاکٹرز ڈے منایا جاتا ہے، جس کی مناسبت سے ملک کے الگ الگ علاقوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں ڈاکٹرز کو خراج تحسین بھی پیش کیا جاتا ہے۔ Talk with dr kausar usman on national doctors day
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے اس ترقیاتی دور میں میڈیکل سائنس نے ترقی کی ہے تاہم عوام کی امیدیں بھی ڈاکٹروں سے بڑی ہیں۔ ایسے میں زیادہ تر بیماریوں کا علاج مہنگا ہوگیا ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ تاہم ڈاکٹرز کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ مریضوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔ ان کو بیماریوں کے حوالے سے آگاہ کریں اور بیماری نہ ہو، اس حوالے سے بھی مہم چلائیں کہ قبل از بیماری تمام واقفیت اور احتیاط برتیں۔
یہ بھی پڑھیں:Compulsory retirement: یوپی میں جبری ریٹائرمنٹ کے لیے سرکاری ملازمین کی اسکریننگ