ای ٹی وی بھارت نے معروف عالم دین مفتی ہارون رشید نقشبندی نے سے سوال کیا کہ کیا سینیٹائز استعمال کے بعد نماز ہو جائے گی یا انسان ناپاک ہو جائے گا؟
انہوں نے اس کا جواب دیا کہ اگر 70 یا 80 فیصد الکحل شامل ہے تو بلاشبہ وہ شراب کے حکم میں ہے اور شراب ناپاک ہے۔
ایسے میں جسم کے جس اعضاء پر سینیٹایز کا استعمال کیا گیا ہو اس کو اچھے طریقے سے دھولیں اور پھر نماز ادا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر سینیٹائز پورے جسم پر کیا گیا ہے تو بغیر غسل کے نماز ادا نہیں ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مساجد کو سینیٹائز نہ کیا جائے اس سے بچایا جائے۔کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ مساجد میں نماز نہیں پڑھ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ گھروں میں نماز باجماعت ادا کر رہے ہیں ۔
ایسے میں انہوں نے بتایا کہ کیا عورتیں جماعت قائم کر سکتی ہیں، لیکن عورتوں کی جماعت کے شرائط میں یہ ہے کہ وہ صف میں رہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل ڈسٹنسنگ کے ذریعے نماز باجماعت ادا کرنا مشکل ہے، ایسے میں حکم موجود ہے کہ انفرادی طور پر نماز ادا کی جائے۔