اردو

urdu

ETV Bharat / state

اردو ادب کی ممتاز شخصیت اور مفکر قوم اسماعیل میرٹھی

12 نومبر کی تاریخ اردو ادب کی ممتاز شخصیت اور مفکر قوم اسماعیل میرٹھی کی یوم پیدائش سے منصوب ہے۔ مولانا اسماعیل میرٹھی کی ولادت سنہ 1844 میں میرٹھ میں ہوئی تھی۔

By

Published : Nov 12, 2020, 10:20 PM IST

special story on maulana ismail merathi
اردو ادب کی ممتاز شخصیت اور مفکر قوم اسماعیل میرٹھی

مولانا نے شروعاتی زندگی میں درس و تدریس کی خدمات انجام دینے کے بعد اپنی پوری زندگی قوم کے بچوں کی تعلیمی خدمات اور خاص طور پر تعلیم نسواں کو فروغ دینے کے لئے وقف کر دی۔

دیکھیں ویڈیو

اسماعیل میرٹھی کے نام سے منصوب میرٹھ شہر میں موجود کئی مشہور تعلیمی ادارے آج بھی تعلیمی خدمات انجام دیتے ہوئے مولانا کے کارناموں اور سماجی خدمات کی مثال پیش کر رہے ہیں۔

میرٹھ شہر کی شناخت ایک تاریخی شہر سے زیادہ ان شخصیات سے منصوب ہے، جن کی شہرت سے اس شہر کو ایک خاص پہچان حاصل ہوئی۔ ان میں ایک نام مولانا اسماعیل میرٹھی کا بھی ہے۔

مولانا نے شاعری کی شروعات نظم اور غزل سے کی، لیکن ایک شاعر کے ساتھ مولانا مفکر کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے سماج میں علم کی شمع روشن کر رہے تھے۔

مولانا اسماعیل میرٹھی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ مولانا ایک مدرس، شاعر اور مفکّر قوم بھی تھے۔

مولانا قوم اور ملک کی ترقی کے لئے تعلیم کو اور سماجی قدروں کے لئے تربیت کو اہم سمجھتے تھے۔ یہی وجہ تھی کی مولانا نے اخلاقی قدروں کو فروغ دینے کے لئے نہ صرف بچوں کے لئے شاعری کی بلکہ اردو قاعدے کو بھی ترتیب دیا، جو آج بھی مدرسہ نصاب کا جز ہے۔

مولانا اسماعیل میرٹھی سر سید احمد خان کے نہ صرف ہم اثر تھے، بلکہ اسی ذہن و فکر سے قوم اور سماج کے لئے تعلیمی خدمات کو بھی انجام دے رہے تھے۔ سنہ 1905 میں ایک چھوٹے سے مدرسے سے شروعات کے بعد مولانا اسماعیل میرٹھی نے اسکول کی سنگ بنیاد رکھی۔

خاص طور پر تعلیم نسواں کے لئے ان کی کوششیں آج بھی انٹر اور ڈگری کالج کے شکل میں میرٹھ میں تعلیم کے میدان میں اپنا نمایہ کردار ادا کر رہے ہیں۔

ایک مشہور شاعر کی حیثیت سے اسماعیل میرٹھی کی پہچان بچوں کے شاعر کے طور پر رہی ہے تاہم اسماعیل میرٹھی کی زندگی اور شاعری کا تجزیہ کرنے والے ریسرچ اسکالر مانتے ہیں کی اسمٰعیل میرٹھی ترقی پسند اردو تحریک سے قبل ہی جدید اردو نظم کا آغاز کر چکے تھے، لیکن اس صنف میں مولانا کو وہ مقبولیت حاصل نہیں ہوئی جس کے وہ مستحق تھے۔

مولانا کتنے بڑے شاعر تھے اس کا اندازہ اسی بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اقبال کے اشعاروں میں بھی مولانا کی شاعری اثر دیکھنے کو ملتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ایکسکلیوژیو: 'ایک شخصیت' میں ادیب و شاعر سیفی سیرونجی سے خاص ملاقات

پرانی شاعری کی غیر حقیقی تصویر اور اظہار کو ناپسند کرنے والے مولانا اسماعیل میرٹھی کی روشن خیالی نہ صرف ان کی شاعری میں بلکہ ان کی تعلیمی خدمات میں بھی نظر آتی ہے۔ اسمٰعیل میرٹھی کو حقیقی خراج عقیدت یہی ہے کی جدید تعلیم کو نئی نسل تک پہنچانے کے ان کے اس مقصد کو آگے بڑھایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details