علی گڑھ: اتردیش میں واقع علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کا شمار ملک کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں ہوتا ہے جہاں دور دراز سے بھی خاصی تعداد میں مریض علاج کے لئے آتے ہیں۔ میڈیکل کالج میں آنے والے امراض قلب کے مریضوں کی تعداد کے پیس نظر انتظامیہ کی جانب سے خصوصی او پی ڈی صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اور جنرل کارڈیالوجی او پی ڈی نئے او پی ڈی کمپلیکس میں او پی ڈی نمبر 14 میں صبح 8 بجے سے چلائی جا رہی ہے۔
صدر شعبہ کارڈیالوجی پروفیسر آصف حسن نے بتایا کہ جنرل اوپی ڈی کے علاوہ خصوصی او پی ڈی صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک چل رہی ہے، جہاں پیر کو پروفیسر ایم ایم اظہر الدین (ہارٹ فیلور اینڈ اریتھمیا کلینک)؛ منگل کو پروفیسر آصف حسن (جنرل کارڈیالوجی کلینک)؛ بدھ کو ڈاکٹر ایم رفیع انور (کارڈیالوجی کلینک)؛ جمعرات کو پروفیسر ایم ایم اظہر الدین (جنرل کارڈیالوجی کلینک)؛ جمعہ کو پروفیسر آصف حسن (ریومیٹک دل کی بیماریاں)؛ اور سنیچر کو پروفیسر آصف حسن (کارڈیو مایوپیتھیز، سی -1) اور ڈاکٹر ایم رفیع انور (اسٹرکچرل ہارٹ ڈیزیز کلینک، سی-3) کو مریض حسب ضرورت دکھا سکتے ہیں۔