اترپردیش کے ضلع رامپور میں آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت عالمی شہرت یافتہ رامپور رضا لائبریری میں خصوصی لیکچر بعنوان 'قوم کی تعمیر اور قومی سلامتی میں کالج کے نوجوانوں کا کردار' کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر لیفٹننٹ جنرل وی کے چترویدی نے موضوع پر طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے تفصیلی روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ایک جواں ملک ہے جس میں 65 فیصد آبادی 35 برس تک عمر والے نوجوانوں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی وطن کے لئے جن لوگوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی وہ تمام 20 سے 30 برس کی عمر کے ہی تھے۔ ان سے سبق لے کر ہمیں ایسا ہی جزبہ پیدا کرنا ہوگا۔
اس دوران وی کے سنگھ نے ملک کے موجودہ حالات اور بڑھتی فرقہ واریت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے عناصر کو اہمیت نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جس دن ان کو اہمیت دینا بند کر دی جائے گی اس دن سے ان کا وجود خود ہی ختم ہو جائے گا۔ Special Lecture on Nation Building Held in Rampur