مسلم اکثریتی علاقوں کے مدارس اور مساجد میں دینی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی تعداد پہلے جتنی ہوتی تھی اب اتنی دکھائی نہیں دیتی۔ پہلے والدین اپنے بچوں کو عصری تعلیم سے قبل دینی تعلیم کے لیے مدارس اور مساجد میں بھیجا کرتے تھے لیکن اب اکثر دیکھا یہ جا رہا ہے کہ والدین اور خود بچے مذہبی تعلیم سے زیادہ دنیاوی تعلیم میں دلچسپی لے رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ دینی تعلیم سے محروم ہوتے جا رہے ہیں یا ان کو اب اتنا علم نہیں ہوتا جتنا پہلے کے بچوں میں ہوتا تھا۔
علی گڑھ میں اسلامی سمر کیمپ موجودہ جدید دور میں ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اعلی سے آراستہ کریں۔ کمپیوٹر، انگریزی اور سائنس کے میدان کا ماہر بنائیں۔ اس بھاگ دوڑ والے جدید دور میں دنیاوی تعلیم کی وجہ سے ہی دینی اور مذہبی تعلیم سے آج کل کے بچے محروم ہوتے جا رہے ہیں۔ Islamic Education
جن بچوں کو دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے وقت نہیں ملتا یا دلچسپی نہیں ہوتی ایسے ان تمام بچوں کے لئے ضلع علیگڑھ تھانہ سول لائن کے علاقے جمال پور میں جماعت اسلامی ہند کی علیگڑھ یونٹ کی جانب سے ادارہ تحقیقی و تصنیف اسلامی میں اسکولی طلبہ کے لئے ایک خاص اسلامک سمر کیمپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں خاصی تعداد میں طلبہ اور طالبات حصہ لے رہے ہیں۔
علی گڑھ میں اسلامی سمر کیمپ اسلامک سمر کیمپ کے استاد سید عارف علی نے بتایا کہ چھٹی سے دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات اسلامک سمر کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں جس کا مقصد ان کے اندر دینی شعور پیدا کرنا ہے۔ سمر کیمپ میں طلباء و طالبات کو دینی، مذہبی، قرآن و احادیث اور پیغمبر کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔ کہانیوں کی شکل میں طلبہ کو اہم واقعات بتائے جا رہے ہیں۔ محمد جنید صدیقی نے بتایا اس کام میں ان لوگوں نے اسلامی تعلیمات کے علاوہ نماز، روزہ، حج، زکوۃ شہادت، توحید، رسالت، آخرت، آپ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور صحابہ کرام کی حیات پر لیکچر رکھے گئے ہیں جس میں پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کی بھی مدد لی گئی ہے۔
علی گڑھ میں اسلامی سمر کیمپ اسلامک سمر کیمپ میں حصہ لینے والے طالب علم اشرف عزیز نے بتایا کہ یہاں پر اسلامی تعلیمات کے ساتھ جدید تعلیمات دی جا رہی ہیں۔ کہانیوں کے ذریعے انبیا اور صحابہ کی زندگیوں کے بارے میں بھی بتایا جارہا ہے۔ اس طرح کے اسلامی سمر کیمپ بہت ضروری ہیں کیونکہ اسکول میں جو دینیات کی تعلیم دی جاتی ہے وہ امتحانات کے مطابق ہی ہوتی ہے، لیکن اس طرح کے اسلامی کیمپ میں ہم لوگوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے جو ہمارے آنے والی زندگی اور آخرت کے لیے بھی ضروری ہے۔