اردو

urdu

ETV Bharat / state

پروفیسر ماہ رخ مرزا کی ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت - up madarsa board

ای ٹی وی بھارت نے خواجہ معین الدین چشتی بھاشا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ماہ رخ مرزا سے خصوصی بات چیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ اترپردیش کا مدرسہ تعلیمی بورڈ اگر خود کو کسی یونیورسٹی سے وابستہ کروا لے تو اس سے طلبا کو فائدہ حاصل ہوگا۔ انہیں دیگر طلبا کی طرح یونیورسٹی کی ڈگریاں ملیں گی اور روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

ای ٹی وی بھارت سے پروفیسر ماہ رخ مرزا سے خاص بات چیت
ای ٹی وی بھارت سے پروفیسر ماہ رخ مرزا سے خاص بات چیت

By

Published : Sep 4, 2020, 5:32 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران پروفیسر ماہ رخ مرزا نے کہا کہ 'مدرسہ بورڈ سے تعلیم حاصل کرنے سے طلباء کو کوئی فائدہ نہیں ہو کیونکہ ان ڈگری سے آپ کو سرکاری نوکری نہیں مل سکتی۔'

انہوں نے کہا کہ میں نے مدرسہ بورڈ کے ممبران سے اس کے متعلق بات چیت کی، لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بورڈ کے ممبران یوپی حکومت کو ایک پروپوزل بھیجیں، ہمیں امید ہے کہ سرکار مدرسہ طلباء کے بہتر مستقبل کے لیے مثبت فیصلہ لے گی۔ اس سے مدرسہ طلباء کو روزگار کے مزید مواقع فراہم ہوں گے۔

ای ٹی وی بھارت سے پروفیسر ماہ رخ مرزا سے خاص بات چیت
ماہ رخ مرزا نے کہا کہ 'اگر اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ ہمارے یہاں سے خود کو وابستہ کر لے اور اپنے مدارس میں "کامل اور فاضل" کی جگہ بی اے اور ایم اے کروائے تو یقینی طور پر طلباء بڑے پیمانے پر مستفید ہوں گے۔'ماہ رخ مرزا نے کہا کہ 'اگر مدرسہ بورڈ ہم سے تعاون کرتا ہے تو ہم انہیں اپنے ہی مدارس میں بی اے اور ایم اے کورس چلانے کی اجازت دیں گے۔ وہ اپنے یہاں ہی بچوں کو تعلیم دیں اور ہم اس کی ڈگری دیں گے جس کی ہر جگہ اہمیت ہوگی اور طلباء کو روزگار حاصل کرنے میں سہولت رہے گی۔'غور طلب ہے کہ 'ابھی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے منشی / مولوی اور عالم کو ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے برابر تسلیم کیا جاتا ہے لیکن کامل، فاضل کو بی اے اور ایم اے کے طور پر نہیں مانا جاتا جس کی وجہ سے مدرسہ بورڈ سے کامل اور فاضل کرنے سے طلباء کو کوئی فائدہ نہیں، صرف وقت کی بربادی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details