جونپور کی تاریخی حیثیت اور یہاں پیدا ہونے والی نمایاں شخصیات کے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مورخ عرفان جونپوری سے تفصیلی گفتگو کی ہے۔
شیرازِ ہند جونپور کو فیروز شاہ تغلق نے 1362 میں جونا شاہ کے نام پر بسایا تھا، جو بعد میں جونپور ہوگیا۔ اس شہر میں شرقی و مغل دور کی تاریخی عمارتیں آج بھی موجود ہیں ان میں سے چند تو آثارِ قدیمہ کی فہرست میں شامل ہیں اور بیشتر فہرست سے باہر ہیں۔
دور قدیم سے لیکر موجودہ دور تک ایک سے بڑھ کر ایک نابغہ روزگار شخصیات نے جنم لیا۔ ان کے علمی کمالات نے اس شہر کو پورے عالم میں الگ پہچان دلایا۔ اس شہر کی نمایاں شخصیات آج بھی ملک و بیرونِ ملک میں اپنی خدمات کو انجام دے رہی ہیں۔