اردو

urdu

ETV Bharat / state

'رام مندر کی تعمیر میں بی جے پی کا کوئی ہاتھ نہیں'

بابری مسجد کی اراضی پر رام مندر کا سنگ بنیاد رکھے جانے پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلبہ یونین کے سابق صدر نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ رام مندر کی تعمیر کا فیصلہ سپریم کورٹ نے دیا جس کو ملک کے مسلمانوں نے تسلیم کیا اس میں بی جے پی کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔

image
image

By

Published : Aug 5, 2020, 2:23 PM IST

اے ایم یو طلبہ یونین کے سابق صدر نے شہزاد عالم برنی نے بتایا کہ ایودھیا جنم بھومی جسے رام جنم بھومی کہا جاتا ہے اور مسلمان اسے آج بھی بابری مسجد مانتے ہیں کیوںکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تھا تو اس وجہ سے مسلمانوں نے فیصلے کو تسلیم کرلیا جس کے بعد اب پانچ اگست کو رام جنم بھومی کی تعمیر کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلبہ یونین کے سابق صدر

برنی کا کہنا ہے کہ ہندو اور مسلمانوں کو پرانے زخموں کو بھلا دینا چاہیے اور آنے والے وقت میں ایک نئی صبح کی طرف دیکھنا چاہیے، بی جے پی الگ چیز ہے-رام مندر الگ چیز ہے اور اگر بی جے پی اس کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے تو یہ ایک الگ مسئلہ ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اما بھارتی نے حال کے دنوں میں بیان دیا ہے کہ رام مندر کسی کی ملکیت نہیں ہے اور نہ ہی بی جے پی کی ملکیت ہے۔

شہزاد عالم نے مزید کہا کہ بی جے پی اگر اس کا سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے تو اٹھائے گی کیونکہ وہ پہلے بھی اٹھاتی ہوئی آئی ہے اور اب بھی اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی لیکن رام مندر کا فیصلہ سپریم کورٹ سے ہوا ہے تو اس میں بی جے پی کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details