کورونا وائرس کی دوسری لہر نے ملک میں بری طرح تباہی مچائی ہے اور ہزاروں افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔
تہذیب الاخلاق کا اسپیشل ایڈیشن 'یاد رفتگاں اس وبا کی دوسری لہر کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے وابستہ 100 سے زیادہ برسرملازمت اور ریٹائرڈ، تدریسی و غیر تدریسی ملازمین کی اموات ہوئیں جن کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے اے ایم یو کے تاریخی رسالے ماہنامہ تہذیب الاخلاق نے خصوصی ایڈیشن 'یاد رفتگاں' شائع کیا ہے جس سے ان اساتذہ کی خوبیاں اور ان کی خدمات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
تہذیب الاخلاق کے مدیر پروفیسر محمد سعود عالم قاسمی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'کورونا وبا کی دوسری لہر میں ہلاک ہونے والوں میں خاصی تعداد اے ایم یو ملازمین کی بھی تھی جس میں موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین بھی تھے۔
تہذیب الاخلاق کا اسپیشل ایڈیشن ہم نے ان سبھی اساتذہ کو یاد کرتے ہوئے ایک خصوصی ایڈیشن 'یاد رفتگاں' کے نام سے شائع کیا تاکہ آنے والی نسل کو معلوم ہوسکے کہ کس طرح ہونہار اساتذہ نے یونیورسٹی کے لیے اپنی تدریسی خدمات انجام دیں۔
پروفیسر محمد سعود عالم قاسمی نے مزید بتایا کہ 'خصوصی ایڈیشن میں 19 اساتذہ پر مضامین شائع کئے گئے ہیں اور یہ اس لیے شائع کئے گئے ہیں تاکہ نئی نسل کو کس طرح قوم کے ان اساتذہ نے طلباء کا مستقبل سنوارنے میں محنت کی ہے۔