اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیرت النبی کے اجلاس میں ملک کے لیے امن و امان کی دعا - بابری مسجد کی بازیابی کے لئے خصوصی دعا

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں جلسہ سیرت النبی کے موقع پر بابری مسجد کی بازیابی کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

سیرت النبی کے اجلاس میں ملک کے لیے امن و امان کی دعا

By

Published : Nov 9, 2019, 2:21 AM IST

بابری مسجد رام مندر اراضی تنازع کیس کے متوقع فیصلے کے مدنظر اس جلسہ عام میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مفتی رشید قدیری نے اپنی خاص دعا میں ملک میں امن و چین برقرار رکھنے کی دعا کی۔ساتھ ہی عوام سے صبر تحمل کے ساتھ رہنے کی اپیل بھی کی۔

سیرت النبی کے اجلاس میں ملک کے لیے امن و امان کی دعا

اس موقع پر علماء کرام نے سیرت کے ان گوشوں پر خصوصی روشنی ڈالی جس میں حق پر جرت اور بلا تفریق مذہب و ملت انصاف کی تعلیمات ملتی ہیں۔ اس خصوصی پروگرام کا اہتمام آل انڈیا مسلم فیڈریشن کی جانب سے مدرسہ ضیاء العلوم القدیری میں کیا گیا۔

ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے آل انڈیا مسلم فیڈریشن نے سیرت محمی حصرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ پر ایک عظیم الشان جلسہ عام کا اہتمام کیا۔

مدرسہ ضیاء العلوم القدیری رامپور میں منعقدہ اس جلسہ عام میں سب سے پہلے مدرسہ کے طلبہ و طالبات نے حضور کی شان میں نعت رسول پیش کیا۔ اس کے بعد مدرسہ کے مہتمم مولانا شاداب خان القدیری نے سیرت پاک پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے رسول کی زندگی ہم سب کے لیے نمونہ ہے۔ آپ رحمت الالعالمین بناکر بھیجے گئے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی زندگی سے جہاں ہمیں محبت اور درگزر کا سبق حاصل ہوتا ہے وہیں سیرت کا مطالعہ کرنے سے پتا چلتا ہے کہ آپ ایک بہادر، حق پر جم جانے اور دشمنان اسلام کے سامنے سینا سپر ہوکر کھڑے ہونے والے اور ظالم بادشاہ کے سامنے حق بات کرنے والے ایک منفرد شخص تھے۔

اس موقع پر مولانا سردار ثقلینی نے بھی سیرت پاک کے کئی پہلوؤں کو عوام کے سامنے رکھا۔ موجودہ حالات کے پیش نظر مولانا نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ سیرت کے پیغام کو گھر گھر عام کیا جائے۔ آپ کی حیات طیبہ تمام انسانیت کے لئے رحمت ہے۔
پروگرام کے اختتام پر طلبہ و طالبات کو ان کی بہتر کارکردگی کے لئے اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details