اردو

urdu

ETV Bharat / state

رمضان المبارک کی فضیلت کے بارے میں مولانا عمران عادل سے خاص بات چیت - Maulana Imran Adil

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے سروٹ میں واقع قدیم ادارہ (1920 سے قائم) مدرسہ محمودیہ کے مدرس عربی مولانا عمران عادل سے رمضان المبارک کی فضیلت کے بارے میں ای ٹی وی اردو کی خاص بات چیت۔

special conversation with Maulana Imran Adil about the virtues of Ramadan
رمضان المبارک کی فضیلت کے بارے میں مولانا عمران عادل سے خاص بات چیت

By

Published : Apr 14, 2021, 4:46 PM IST

ضلع مظفر نگر کے سروٹ میں واقع قدیم ادارہ 1920 سے قائم مدرسہ محمودیہ کے مدرس عربی مولانا عمران عادل نے رمضان المبارک کی فضیلت کے بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہم سب کے لئے ایک بڑی فضیلت کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں اللہ تعالی نے قرآن کریم کو نازل فرمایا اور حدیث کے اندر بھی اس کی بڑی فضیلت ہے اس کے اندر ایک رات ہے جو ہزار مہینوں سے بھی افضل ہے یہ جو مہینہ ہے عبادت کا مہینہ ہے اس مہینے کے اندر ایک نماز اور ایک عبادت کا ثواب ستر عبادتوں کے برابر ہوتا ہے۔

رمضان المبارک کی فضیلت کے بارے میں مولانا عمران عادل سے خاص بات چیت

جیسے کہ رمضان المبارک کی بڑی فضیلت ہے، ہمیں لوگوں کے ساتھ اچھائیوں کا معاملہ کرنا چاہئے اور زیادہ سے زیادہ ہم کو اس مہینے میں عبادت کرنی چاہئے اور روزے رکھنے چاہئے نمازوں کی پابندی کرنی چاہئے اور دوسرے لوگوں کا زیادہ سے زیادہ خیال کرنا چاہئے۔


کورونا وبا کے اس دور میں ہمیں کورونا وبا کے خاتمے کے لیے دعائیں کرنی چاہئے تاکہ جلد سے جلد اس کورونا وبا سے ہمیں نجات مل سکے اور ساتھ ہی مسجدوں میں عبادت کرنے کے لیے بچے بزرگوں اور کسی بھی بیماری سے مبتلا لوگوں کو مسجد میں جانے سے پرہیز کریں اور کورونا کی بتائی گئی ہدایتوں پر عمل آوری کرتے ہوئے عبادت کرنی چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details