اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: کسان کریڈٹ کارڈ بنانے کے لیے خصوصی مہم - زیادہ سے زیادہ کسان اس اسکیم کا فائدہ اٹھا سکیں

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں 'پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا' کے لیے خصوصی کسان کریڈٹ کارڈ اسکیم شروع کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت ایک مہم چلا کر کسان کریڈٹ کارڈ بنائے جائیں گے۔ جس سے زیادہ سے زیادہ کسان اس اسکیم کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔

بارہ بنکی میں کسان کریڈٹ کارڈ بنانے کے لیے خصوصی مہم
بارہ بنکی میں کسان کریڈٹ کارڈ بنانے کے لیے خصوصی مہم

By

Published : Feb 10, 2020, 6:02 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:35 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے سی ڈی او میدھا روپم نے بتایا کہ 'سنہ 2022 تک کسانوں کی آمدنی دگنی کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے یہ اسکیم شروع کی ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'بارہ بنکی میں 3 لاکھ 64 ہزار 251 کسان کو 'پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا' سے فائدہ ہوا ہے۔ ان میں سے 2 لاکھ 29 ہزار کسانوں کے پاس کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) ہے، باقی بچے کسانوں کے لیے بینکوں میں خصوصی مہم چلا کر 10 سے 24 فروری تک کے سی سی بنائے جائیں گے۔'

بارہ بنکی میں کسان کریڈٹ کارڈ بنانے کے لیے خصوصی مہم

اس خصوصی مہم کے لیے کسان کریڈٹ کارڈ کے قوانین کو بھی آسان کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے لیے کسانوں کو صرف ایک فارم بھرنا ہوگا اور ان کسانوں کو 3 لاکھ روپئے کی حد تک کے کے سی سی جاری کیے جائیں گے۔

سی ڈی او میدھا روپم نے بتایا کہ کسانوں کو قرض لینے کی اکثر ضرورت پڑتی ہے۔ کے سی سی میں سستی شرح پر قرض ملتا ہے۔ اس قرض سے کسان بیہتر زراعت کرکے اپنی آمدنی دوگنی کر سکیں گے۔

'ملک میں برقعہ پر پابندی عائد ہونی چاہئے'

Last Updated : Feb 29, 2020, 9:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details