اردو

urdu

ETV Bharat / state

اعظم گڑھ میں پولنگ افسران پر کارروائی کا مطالبہ

سماج وادی پارٹی نے اعظم گڑھ پارلیمانی حلقے میں پولنگ افسران کے ذریعے مبینہ طور پر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے کی شکایت الیکشن کمیشن سے کی ہے۔

By

Published : May 12, 2019, 2:51 PM IST

letter

ایس پی نے الزام عائد کیا ہے کہ مہہ نگر اسمبلی میں پرائمری اسکول مصطفیٰ آباد کے بوتھ نمبر 57 پر پولنگ افسران بزرگ خواتین اور عمر دراز ووٹرز کی طرف سے ووٹ ڈال رہے ہیں۔

سماج وادی پارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط بھیج کر مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ افسروں کو پولنگ سینٹر سے فوری طور پر ہٹایا جائے اور ان کے خلاف کیس درج کیا جائے۔

عام انتخابات کے لیے چھٹے مرحلے میں آج صبح میں سات بجے سے پولنگ جاری ہے اور ملک بھر کی تقریباً 59 سیٹوں پر یہ پولنگ ہو رہی ہے۔

ساتویں اور حتمی مرحلے کی پولنگ 19 مئی کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details