اردو

urdu

ETV Bharat / state

SP Workers on Alert at Strong Rooms: رامپور میں ای وی ایم سینٹرز کے پاس ایس پی کارکنان چوکس - ٹوں کی گنتی کے عمل سے قبل ای وی ایم پر شکوک و شبہات

اترپردیش کے مختلف مقامات سے جس طرح سے ای وی ایم میں مبینہ ہیرا پھیری کی خبریں سامنے آئیں اس کے بعد سے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اپنی پارٹی کارکنان کو ای وی ایم کی حفاظت کے لیے تعینات کر دیا ہے۔ SP Workers on Alert at EVM Centers

رامپور میں ای وی ایم سینٹرز کے پاس ایس پی کارکنان چوکس
رامپور میں ای وی ایم سینٹرز کے پاس ایس پی کارکنان چوکس

By

Published : Mar 9, 2022, 10:53 PM IST

رامپور:اترپردیش کے رامپور ضلع میں بھی بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان ای وی ایم کی حفاظت کے لئے منڈی کے اندر اور باہر مستعد ہیں۔ SP Workers on Alert at EVM Centers

رامپور میں ای وی ایم سینٹرز کے پاس ایس پی کارکنان چوکس

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے تحت 7 مراحل میں پولنگ ہوئی تاہم 10 مارچ کو ووٹوں کی گنتی ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے عمل سے قبل ای وی ایم پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے تمام پارٹی کارکنوں کو مستعدی کے ساتھ ای وی ایم کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اکھلیش یادو کی ہدایت کے بعد سماجوادی پارٹی کے کارکنان منڈی میں اسٹرانگ روم کے نزدیک مستعدی سے ڈٹ گئے ہیں۔ جب کہ انتظامیہ کی جانب سے نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔

رامپور میں پارٹی کارکن ظریف احمد کو نگرانی انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویسے تو یہاں 14 فروری سے مسلسل پارٹی کارکنان موجود تھے لیکن جس طرح سے ریاست کے مختلف مقامات پر ای وی ایم ہیرا پھیری کے معاملے سامنے آئے ہیں اس کو دیکھتے ہوئے ان کے قومی رہنما اکھلیش یادو نے گنتی کے عمل تک اسٹرانگ روم کے باہر نگرانی رکھنے کی ہدایت دی ہے اس لئے وہ یہاں موجود ہیں۔

وہیں ظہیر احمد نے بی جے پی پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو پتہ چل گیا تھا کہ یوگی جی ہارنے والے ہیں اس لئے وہ لوگ اب الیکشن میں جیتنے کے لئے اس قسم کی حرکات کر رہے ییں۔ انہوں نے کہا کہ ایکزٹ پول کے ذریعہ پروپیگنڈہ پھیلانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ای وی ایم کی نگرانی کے لئے رامپور میں خواتین کارکنان بھی پہنچ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:UP Assembly Election: اگر ایگزٹ پول دُرست ثابت ہوئے تو۔۔۔ تجزیاتی رپورٹ

سماجوادی مہیلا مورچہ کی سابق ضلع صدر نسرین توصیف نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سماجوادی پارٹی کی حکومت لانے اور ای وی ایم بچانے کی خاطر رات کے وقت یہاں اسٹرانگ روم کی حفاظت کے لئے پہنچی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں اکثریت کے ساتھ سماجوادی پارٹی کی حکومت قائم ہونے جا رہی ہے۔

ادھر نوئیڈا سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار سنیل چودھری نے نوئیڈا پریس کلب، سیکٹر-29 میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔ اس دوران انہوں نے انتظامیہ پر سنگین الزامات لگائے۔ انہوں نے ہمارے ایجنٹ کو کیلکولیٹر اور موبائل کے ساتھ اندر نہیں جانے دیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کواس کی شکایت کے باوجود ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔

دوسری جانب مظفرنگر ایس ایس پی اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے ووٹوں کی گنتی میں تعینات پولیس اہلکاروں اور افسران کے ساتھ میٹنگ کر سخت ہدایات دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details