اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس پی کارکنان نے ملائم سنگھ یادو کی سالگرہ منایا - اتر پردیش کے بارہ بنکی

سماجوادی پارٹی کے بانی سابق مرکزی وزیر برائے دفاع اور سابق رکن پارلیمان ملائم سنگھ یادو کی 82 ویں سالگرہ پارٹی کارکنان نے جوش و خروش کے ساتھ منائی ہے۔

ایس پی کارکنان نے ملائم سنگھ یادو کا سالگرہ منایا
ایس پی کارکنان نے ملائم سنگھ یادو کا سالگرہ منایا

By

Published : Nov 22, 2020, 3:01 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں اتوار کو سماجوادی پارٹی کے بانی سابق مرکزی وزیر برائے دفاع اور رکن پارلیمان ملائم سنگھ یادو کی 82 ویں سالگرہ پارٹی کارکنان نے جوش و خروش کے ساتھ منائی ہے۔

ایس پی کارکنان نے ملائم سنگھ یادو کا سالگرہ منایا

اس موقع پر ایس پی کارکنان نے شہر میں لگے تمام عظیم شخصیات کے مجسموں پر گل پوشی کی۔

اس کے بعد پارٹی دفتر پر کیک کاٹ کر ان کی عمر دراز ہونے کی دعا کی اوراس موقع پر سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کو دوبارہ ریاست کا وزیراعلیٰ بنانے کا عزم لیا۔

سماجوادی پارٹی کے ضلع دفتر پر سب سے پہلے ایک سیمنار کا انعقاد کیا۔ جس میں سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے ملائم سنگھ یادو کی شخصیت اور ان کے کار حائے نمایاں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس کے بعد کیک کاٹنے کی رسم ادا کی۔

وہیں پارٹی کارکنان نے ایک دوسرے کو کیک کھلا کر ملائم سنگھ یادو کی سالگرہ کی خوشیاں منائیں۔

اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے سنیئر لیڈر اور سابق ریاستی وزیر اروند کمار سنگھ نے کہا کہ آج ملک کے غریب، مزدور اور نوجوانوں کے رہنما ملایم سنگھ یادو کا 82 82 ویں سالگرہ ہے۔ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہم لوگوں کو ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ ہم لوگ دعا کرتے ہیں کہ ملایم سنگھ یادو عمر دراز ہوں۔ اس موقع پر انہوں نے عزم لیا کہ وہ ملک کے سب سے نوجوان لیڈراکھلیش یادو کو دوبارہ ریاست کا وزیراعلیٰ بنائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details