اٹاوہ:اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ نیتا جی سے کافی قریب جسونگ نگر ہر الیکشن میں سماج وادیوں کو جتانے کا نیا ریکارڈ بنانے میں اپنا ہی ریکارڈ توڑتی رہی ہے۔ اس لئے پوری ریاست اور ملک میں اس اسمبلی کا نام ریکارڈ توڑ جسونت نگر کے نام سے مشہور ہے۔SP Supremo Akhilesh Yadav On By Poll In Yashwant Nagar In Uttar Pradesh
یادو نے کارکنوں سے بھرے سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کبھی جسونت نگر ووٹ مانگنے نہیں آئے نہ ہی کبھی یہاں انتخابی مہم چلائی۔ کیونکہ یہاں کے لوگ اپنے دل سے نیتا جی اور شیوپال سنگھ سے جڑے تھے۔جب بھی کوئی لوک سبھا یا اسمبلی الیکشن ہوا یہاں کے لوگوں نے سماج وادی پارٹی کو جتانے کا کام کیا ہے۔ جسونت نگر کے ووٹ کھلتے ہی اپوزیشن امیدوار کے پسینے چھوٹ جاتے تھے۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی جھوٹ اور نفرت بھری باتوں کے علاوہ کبھی عوام کے بارے میں نہیں سوچتی ہے۔ ہم پر ہمیشہ کنبہ پروری کا الزام لگاتی رہی ہے۔ جب ہم اور چچا الگ تھے تو یہ پارٹی کے ذریعہ کہا جاتا تھا کہ اپنا کنبہ سنبھال نہیں پاتے ملک یا ریاست کو کیا سنبھالیں گے۔ اب جبکہ ہم ایک ہیں تو اس پارٹی کے لوگ ہم پر کنبہ پروری کا الزام لگانے لگے ہیں۔