اوریا: سماجو ادی پارٹی(ایس پی) کو ڈوبتا ہوا جہاز بتاتے ہوئے مرکزی وزیر ایس پی سنگھ بگھیل نے دعوی کیا کہ سال 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اترپردیش میں اپوزیشن ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکے گی اور بی جےپی ریاست کی تمام 80سیٹوں پر جیت درج کر کے تیسری بار حکومت سازی کرے گی۔
بدھونا تحصیل میں پرائیویٹ پروگرام میں آئے بھگیل نے منگل کو میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ آنے والے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی ریاست کی سبھی 80سیٹوں پر جیت حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا، یہ میں ویسا نہیں بولتاہوں جیسا اکھلیش یادو نے سال 2022 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے 403 میں سے 401سیٹ جیتنے کا دعوی کیا تھا۔'
سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ایس پی، بی ایس پی اتحاد میں بی ایس پی 1سیٹیں اور ایس پی 5سیٹیں جیت گئی تھی لیکن ان پانچ میں سے دو سیٹیں رام پور اور اعظم گڑھ میں ہمارے امیدوار جیت چکے ہیں۔ اس بار تو ہم مین پوری اور سنبھل میں بھی درج درج کریں گے۔