راج بھر نے پیر کو کہا کہ اپنی مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی کم کرانے و ڈیری،زراعت اور دوائیوں کو بھارتی بازار میں لانچ کرنے کے لیے راستہ ہموار کرنے آئے امریکی صدر ٹرمپ ڈونالڈ ٹرمپ پر تقریبا 100 کروڑ خرچ کرنا ملکی حالات کے ساتھ دھوکہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس ملک میں 120 کروڑ روپئے مالیت کی ریلوے کی زمین(عیش باغ) صرف 53 کروڑ روپئے میں نجی بلڈر کو، دہلی کے اشوک وہار میں 10.76 ایکڑ ریلوے کی زمین گودریج پارٹیوں کو، 14 فروری کو 10 ہزار کروڑ کی زمین کو سستے داموں پر حکومت کی جانب سے فروخت کرنا ملک کی عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔