مرادآباد کانٹھ اسمبلی علاقے پہنچے راشٹریہ لوک دل Rashtriya Lok Dal کے قومی جنرل سیکریٹری بابا ہر دیو سنگھ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ' ہم پارٹی کی طرف سے میٹنگ کرنے آئے ہیں۔ بابا ہر دیو سنگھ نے میڈیا پریس کانفرنس کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ' آئندہ اسمبلی انتخابات کے بعد ریاست مین سماج وادی پارٹی Samajwadi Party اور راشٹریہ لوک دل کے اتحاد کی حکومت بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ' اتر پردیش اُتّم پردیش بنے گا۔ بے روزگاروں کو روز گار ملے گا، کسانوں کو ان کا حق ملے گا۔'