ریاست اتر پردیش کے مرادآباد پولس لائن میں ایس پی سٹی امت آنند نے 16 نومبر کو تھانہ کٹگھر علاقے میں ہوئے چوری کا انکشاف کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھیج دیا ہے۔
مرادآباد: چوری کا انکشاف - Police revealed the theft
کٹگھر علاقے کے گلاب باڑی محلے میں 16 نومبر کو ہوئے چوری کا انکشاف کرتے ہوئے ایس پی نے ملزم کو گرفتار کرکے چیل روانہ کر دیا۔

ایس پی نے چوری کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ 16 نومبر کو تھانہ کٹگھر علاقے کے گلاب باڑی محلے میں سرور علی خان کے گھر کا تالا توڑ کر گھر میں رکھی الماری سے جویلری، موبائل فون، لیپ ٹاپ، اور نقدی کی چوری ہوئی تھی جس کی شکایت اہل خانہ نے تھانہ کٹگھر میں درج کرایا تھا۔
پولس نے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جامع مسجد علاقے کا رہنے والا فاروق حسین عمر ۵۵ سال نے چوری کی تھی جس کے پاس سے چوری کی سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔
پوچھ گچھ میں ملزم نے بتایا کہ بے روزگاری کے چلتے اس نے اس واردات کو انجام دیا ت