اتر پردیش کے ضلع سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق نے کہا کہ 'ریاست اتر پردیش کی بہت بری حالت ہے ریاست میں لگاتار ہو رہی جنسی زیادتی اور خواتین کا استحصال تو رک نہیں رہا ہے، اسی لیے حکومت اپنی خامیوں کو چھپانے کے لیے نئے نئے قانون اور نئی نئی چیزیں لا رہی ہے۔
ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق کا لو جہاد قانون پر رد عمل - سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان
ریاست اتر پردیش کی کابینہ میں لو جہاد آرڈیننس پاس ہو چکا جس میں دوسرے مذاہب میں شادی کرنے کے لیے متعدد تجاوزیر رکھی گئی ہیں ان میں سے ایک تجویز یہ بھی ہے کہ اگر آپ کو دوسرے مذاہب میں شادی کرنی ہے تو شادی سے ایک ماہ قبل ڈی ایم کو درخواست دینی ہوگی ہے اور اس کی اجازت کے بعد ہی شادی کی جا سکے گی۔
ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق کا لو جہاد قانون پر رد عمل
انہوں نے مزید کہا کہ 'مسلمان ان سے ڈرنے والا نہیں ہے اور آنے والے انتخابات میں لو جہاد ہی انہیں کھا جائے گا۔
واضح ہو کہ اتر پردیش حکومت کی جانب سے دوسرے مذاہب میں شادی کرنے والوں کے خلاف لو جہاد قانون متعارف کرایا ہے، جس کا گورنر کی منظوری کے بعد ریاست بھر میں نفاذ بھی عمل میں آچکا ہے، اس قانون کے نفاذ کے بعد ایک مقدمہ بھی درج ہوا ہے۔