مرادآباد:ریاست اترپردیش میں یوگی آدیتہ ناتک کی نگرانی والی حکومت کی جانب سے حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات پر پابندی کرنے کے اعلان کے بعد سے ہی سیاست تیز ہوگئی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اقلیتی رہنماؤں کی جانب سے حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات پر پابندی کی مذمت کی جا رہی ہے۔ اسی درمیان سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ایس ٹی حسن نے حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات پر عائد پابندی کے حوالے سے بی جے پی کی حکومت پر شدید تنقید کی۔انہوں نے کہاکہ اس سے کسی کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات کا کاروبار جائز طریقے سے کیا جاتا ہے، اسے بند نہیں کیا جاسکتا ہے۔
اس معاملے پر سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت الیکشن ہو رہے ہیں اور مزید الیکشن ہونے والے ہیں، یہ سب الیکشن سٹنٹ ہے، اسی لیے یہ لوگ ایسی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کی غلط فہمی ہے۔ اس سے نہ ہندو بھائیوں کو کوئی فرق پڑتا ہے اور نہ ہی مسلم بھائیوں کو۔ اس سے کسی کو کوئی فرق پڑتا ہے۔ یہ سب سیاست ہے۔ سیاسی مقاصد کے تحت اس طرح ہتھکنڈے استعال کیے جا رہے ہیں۔ حلال کا کاروبار سب کے سامنے ہے۔