سنبھل:مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم کے اسمبلی انتخابات کے نتائج 3 دسمبر کو آئیں گے۔سب کو 3 دسمبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا انتظار ہے۔ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج سے پہلے سیاسی رہنماوں کے ردعمل سامنے آنے لگے ہیں۔
پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج سے قبل اتر پردیش کے سنبھل ضلع سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمان برق نے ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی پر حملہ کیا ہے، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پانچ ریاستوں کے انتخابات میں اتحاد کی ہوا چل رہی ہے اور کہا کہ کہ حساب سے پہلے ذات پات کی بنیاد پر تبدیلی کی ضرورت ہے۔