اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کسانوں کو کسی بھی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے'

عالم بدیع اعظمی نے کہا کہ کسانوں کو بجلی، پانی، کھاد اور دوسری چیزوں کی ضرورت فصل تیار کرنے کے لئے ہوتی ہے۔ اگر انہیں واجب قیمت نہیں ملے گی تو ان کے اخراجات کیسے پورے ہوں گے۔

SP MLA Says Farmers should not back down at any cost
'کسانوں کو کسی بھی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے'

By

Published : Dec 5, 2020, 10:43 PM IST

کسانوں کو اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرنا پڑ رہا ہے، لہذا وزیر اعظم نریندر مودی کو کسانوں سے فوراً بات چیت کر کے معاملے کا حل تلاش کرنا چاہیے کیونکہ 'بھارت کسانوں کا ملک' کہا جاتا ہے۔

'کسانوں کو کسی بھی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے'

مذکورہ باتوں پر اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران سماج وادی پارٹی کے سینیئر لیڈر و رکن اسمبلی عالم بدیع اعظمی نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کا مطالبہ جائز ہے، وہ اپنے حق کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سے ہی کسان پریشان ہیں۔ حکومتیں آتی گئیں، ان سے وعدہ کرتی گئیں اور ان کا ووٹ حاصل کرتی رہیں لیکن آج تک کسانوں کے مسائل حل نہیں ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کی حکومتیں کسانوں کی فصل کی قیمت طے کرتی تھیں تاکہ دوسرے لوگ کسانوں کے ساتھ ناانصافی نہ کر پائیں لیکن موجودہ حکومت نے کسانوں کے خلاف قانون بنا کر بنیا اور بڑے بزنس مین کو کھلی چھوٹ دے دی ہے۔ آج ملک کا کاشتکار اپنے حق کے لئے آواز بلند کر رہا، ان کی مانگیں واجب ہیں لہذا سرکار کو چاہئے کہ وہ انہیں منظور کر کے احتجاج ختم کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکار فصل کی بہتر قیمت ادا کر سکتی ہے لیکن جو بزنس مین ہیں، وہ کسانوں کو آدھی قیمت ہی دیں گے۔

عالم بدیع اعظمی نے کہا کہ کسانوں کو بجلی، پانی، کھاد اور دوسری چیزوں کی ضرورت فصل تیار کرنے کے لئے ہوتی ہے۔ اگر انہیں واجب قیمت نہیں ملے گی تو ان کے اخراجات کیسے پورے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں کاشتکار بڑے ووٹ بینک ہیں، سرکار یہ اچھی طرح سے جانتی ہے۔ اسے یہ بھی معلوم ہے کہ کسانوں سے بات چیت نہ ہوئی تو اس کی گاڑی پلٹ سکتی ہے۔ اب سرکار اور کسانوں کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے۔ میرا یہی ماننا ہے کہ کسانوں کو کسی بھی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ کسان بڑی تعداد میں مرکزی دارالحکومت دہلی جا چکے ہیں اور حکومت کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات بھی ہوئے لیکن فی الحال بات چیت بے نتیجہ رہی۔

بی جے پی حکومت کا کہنا ہے کہ نئے زرعی قوانین سے کسانوں کو بڑا فائدہ ہوگا لیکن سبھی اپوزیشن جماعتوں نے کسانوں کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details