اردو

urdu

SP MLA Protest سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی کمشنر کے خلاف دھرنے پر بیٹھے

By

Published : Jan 24, 2023, 1:00 PM IST

سردھنہ سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی اتل پردھان نے میرٹھ کے کمشنر شیلجا کماری کے برتاؤ سے ناراض ہوکر ان کے آفس کے باہر بیٹھ گئے۔ اتل پردھان کا الزام ہے کہ میرٹھ کمشنر فریادیوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتی ہیں۔ ان کے اس رویے کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ SP MLA Protest Against Meerut Commissioner

سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی کمشنر کے خلاف دھرنے پر بیٹھے
سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی کمشنر کے خلاف دھرنے پر بیٹھے

سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی کمشنر کے خلاف دھرنے پر بیٹھے

میرٹھ: اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے سردھنہ سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی اتل پردھان نے میرٹھ کے کمشنر شیلجا کماری کے برتاؤ سے ناراض ہوکر ان کے آفس کے باہر بیٹھ گئے۔اتل پردھان کا الزام ہے کہ میرٹھ کمشنر فریادیوں کے ساتھ سلوک اچھا نہیں کرتی ہیں۔ان کے رویے کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ میرٹھ کے سردھنہ اسمبلی رکن و سماج وادی پارٹی کے لیڈر اتل پردھان آج اپنے علاقے کی عوام کے مسائل کو حل کرانے کے لئے میرٹھ کمشنر سیلوا کماری سے مقررہ وقت پر ملنے پہنچے لیکن کمشنر پر الزام ہے کہ انہوں نے سیاسی رہنما کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ برتاؤ کیا۔

سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی کمشنر کے خلاف دھرنے پر بیٹھے

کمشنر کے برے سلوک سے ناراض اتل پردھان آفس سے باہر نکل آئے اور دھرنے پر بیٹھ گئے۔ اتل پردھان نے کمشنر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں کے مسائل اور شکایت سننے کے لئے بیٹھی میرٹھ کمشنر کو فریادیوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔ یہاں تک کہ عوامی نمائندوں کو بھی کسی طرح کی ترجیح نہیں دیتی ہیں. کمشنر آفس کے باہر کئی گھنٹوں تک دھرنے پر بیٹھے رکن اسمبلی اتل پردھان نے کمشنر کے برتاؤ کی شکایت نہ صرف یوپی کے وزیر اعلیٰ ہوگی آدتیہ ناتھ سے بلکہ یوپی اسمبلی صدر اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو سے بھی کی۔ اتل پردھان نے کہا کہ اگر یہاں کے آفیسر عوامی نمائندوں سے اس طرح کا برتاؤ کرتے ہیں تو عام لوگوں کے ساتھ کس طرح کا برتاؤ ہوتا ہوگا۔ان افسران کے خلاف کارروائی ضروری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Administration Removed Students From Dharna اے ایم یو انتظامیہ نے طلبہ کا دھرنا ہٹا دیا'

ABOUT THE AUTHOR

...view details