کانپور: سماج وادی پارٹی سے رکن اسمبلی عرفان سولنکی کی اہلیہ نسیم سولنکی نے حاجی وصی کی کمپنی سے کنارہ اختیار کرلیا ہے۔ اطلاع ہے کہ رکن اسمبلی کی بیوی نے حاجی وصی کی کمپنی ہمراج کنسٹرکشن پرائیوٹ لمیٹڈ سے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ استعفی چار اگست کو دیا ہے، حالانکہ استعفی میں یہ ذکر بھی کیا گیا کہ سنہ 2018 سے ان کا اس کمپنی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ Hamraj Construction Private Limited
غور طلب ہے کہ کہ یہ کمپنی 25 جون 2013 کو رجسٹرڈ ہوئی تھی۔ اس کمپنی میں پانچ ڈائریکٹر ہیں۔ حاجی وصی کے علاوہ اس میں خدیجۃ الکبریٰ، وسیم رائڈر، ایس پی ایم ایل اے عرفان کے چچا معراج سولنکی اور بیوی نسیم شامل ہیں۔ حالانکہ اس معاملے میں ایس پی ایم ایل اے نے پہلے ہی کہا تھا کہ ان کی بیوی کا سنہ 2018 سے ہمراج کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہے، لیکن نسیم کا نام کارپوریٹ منسٹری کی ویب سائٹ پر کمپنی کے ڈائریکٹرز کی فہرست میں شامل تھا، وہیں اب نسیم کے کمپنی سے مستعفی ہونے کی باتیں منظر عام پر آ رہی ہیں۔