کانپور، اترپردیش کے ضلع کانپور کی ایک خصوصی عدالت نے آگزنی کے ایک معاملے میں سماج وادی پارٹی(ایس پی)ایم ایل اے عرفان سولنکی اور ان کے بھائی رضوان سولنکی سمیت پانچ کے خلاف الزامات طئے کردئیے ہیں۔
ایم پی۔ایم ایل اے کورٹ کے اسپیشل جج ستیندر ناتھ ترپاٹھی نے پیر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایس پی ایم ایل اے عرفان سولنکی، ان کے بھائی رضوان سولنکی سمیت پانچ ملزمین پر آگزنی کے الزام میں درج مقدمے میں الزامات طئے کردئیے ہیں۔ ایس پی ایم ایل اے عرفان سولنکی کا یہ پہلا مقدمہ ہے۔ جس میں عدالت نے الزام طے کئے ہیں۔
ایم پی۔ ایم ایل اے عدالت کے خصوصی جج ستیندر ناتھ ترپاٹھی نے ایس پی ایم ایل اے عرفان سولنکی، رضوان سولنکی، شوکت علی، اسرائیل، محمد شریف پر آئی پی سی کی دفعات 147،436/149،506،327/149،427،149،386/149،504،120بی کے تحت الزام طئے کئے ہیں۔ معاملے کی اگلی سماعت سے ایم پی۔ ایم ایل اے کورٹ میں مقدمے کی سماعت تیزی کے ساتھ ہوگی۔