انہوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت نے کسانوں کے خلاف جو بل پاس کیا ہے، اس سے کسانوں کو نقصان اور سرمایہ دار لوگوں کو فائدہ ہوگا لہذا کاشتکار اپنی ہی زمین پر مزدور بن کر رہ جائے گا۔ کاشتکاروں کا اس حکومت نے مکمل طور پر استحصال کیا ہے۔'
یوگی حکومت پر ایس پی رکن اسمبلی کی نکتہ چینی
ریاست اترپردیش کے مرادآباد ٹھاکر دوار اسمبلی حلقے سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی نواب جان خاں نے مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت پر کاشتکاروں کے مسئلے پر سخت نکتہ چینی کی۔
sp mla
انہوں نے مزید کہا کہ 'مرکزی حکومت اور یوگی حکومت دونوں جملہ بازی کی سرکار ہیں، ان کے سارے منصوبے زمینی سطح پر کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔ جمہوریت میں ہر انسان کو احتجاج کر اپنی جائز مانگ رکھنے کا حق ہے لیکن اس حکومت میں احتجاج کرنے والوں پر مقدمے درج کیے جا رہے ہیں اور لاٹھیاں برسائی جا رہی ہیں۔ یہ جمہوریت کا قتل ہے۔'