اردو

urdu

ETV Bharat / state

سماج وادی پارٹی رہنما سنیل چودھری کی رہائی پر ایس پی میں جشن کا ماحول - سماج تحریک میں شامل سماج وادی پارٹی کے رہنما سنیل چودھری

سماج تحریک میں شامل سماج وادی پارٹی کے رہنما سنیل چودھری کو آج جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ 103 کسانوں کے ہمراہ سنیل چودھری کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔ ان کو تین دنوں کے بعد ضمانت ملی ہے۔

سماج وادی پارٹی رہنما سنیل چودھری کی رہائی پر ایس پی میں جشن کا ماحول
سماج وادی پارٹی رہنما سنیل چودھری کی رہائی پر ایس پی میں جشن کا ماحول

By

Published : Sep 8, 2021, 7:19 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے سماج وادی پارٹی کے نائب صدر شکیل سیفی کے دفتر میں سماجوادی پارٹی کے رہنما سنیل چودھری کے جیل سے رہا ہونے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ سنیل چودھری کو نوئیڈا سے پارٹی کا مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔ ان کی رہائی پر سماج وادی پارٹی نے جشن بھی منایا۔

سماج وادی پارٹی رہنما سنیل چودھری کی رہائی پر ایس پی میں جشن کا ماحول


واضح رہے کہ نوئیڈا اتھارٹی کے محاصرے کے دوران 103 کسانوں کے ہمراہ سنیل چودھری کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔ ان کو تین دنوں کے بعد ضمانت ملی ہے۔ ابھی بھی بہت سے کسان اور دیگر پارٹیوں کے رہنما جیل سے رہائی کے منتظر ہیں۔


سماج وادی پارٹی کے رہنما سنیل چودھری نے کہا ہے کہ وہ کسانوں کی حمایت میں کھڑے رہیں گے اور جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوجاتے تب تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ چاہے اس کے لیے جیل کیوں نہ جانا پڑے۔ لیکن ہم سرکار کے اس ظلم و زیادتی کے خلاف کھڑے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:ایس پی اور کانگریس رہنما سمیت 21 افراد جیل سے رہا

انہوں نے کہا کہ یہ ایسی سرکار ہے جو اپنے حق کی لڑائی کے لیے جمہوری طریقہ سے احتجاج کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتی اور احتجاج کرنے والوں پر مقدمات درج کرکے جیل میں ڈال دیتی ہے۔ پھر بھی ہم لوگ ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں، ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

اس موقع پر نوئیڈا مہانگر نائب صدر شکیل سیفی، ندیم سیفی، سیش پال اوانہ، ساحل چودھری، دلشاد خان گڈو خان سمیت اور کویت گوجر وغیرہ موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details